اشتہار

واٹس ایپ کی پریشان کرنے والی سہولیات پر قابو پانا ممکن




واٹس ایپ آج ہماری زندگی کا ایک ایسا حصہ بن چکا ہے جس کے بغیر شخصی اور دفتری امور کی انجام دہی کا تصور بھی محال ہوچکا ہے کیونکہ شخصی ضروریات کے علاوہ دفتری ذمہ داریاں بھی اسے کی مدد کی پوری ہوتی ہیں لیکن بسا اوقات واٹس کے ایسے گروپس جو ہر لمحہ ایسے پیغامات روانہ کرتے رہتے ہیں جن میں صارف کو کوئی دلچسپی نہیں ہوتی اور ستم بالائے ستم ان گروپس کی جانب سے روانہ کردہ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے موبائل میموری بھی پریشان کن حالات سے گزرتی ہے جو ہمارے لئے ایک اور درد سر ہوتا ہے لیکن واٹس ایپ میں کئی ایک ایسی خصوصیات ہیں جو ہمیں ان مسائل سے چھٹکارہ دلاسکتے ہیں۔
پیغامات ، تصاویر اور ویڈیوز کی حصول وترسیل کے علاوہ ، واٹس ایپ میں متعدد خصوصیات موجود ہیں جن کی مدد سے آپ کو ڈیٹا کا بھاری استعمال کرنا اور انفرادی یا گروپ چیٹس پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔ یہاں کچھ ایسی خصوصیات بیان کی جارہی ہیں جن کی معلومات آپ کی ہمیشہ کی ترجیح رہی ہوگی۔

پریشان کرنے والے واٹس ایپ گروپس سے چھٹکارہ

ہم سب کو روزانہ ناپسندیدہ پیغامات اور اطلاعات کے ساتھ ناپسندیدہ واٹس ایپ چیٹ گروپس میں شامل کیا جاتا ہے اور اس طرح کے گروپ کا رکن بننا ہماری خواہش نہیں ہوتی ہے ۔ خوش قسمتی سے واٹس ایپ میں پہلے سے ہی ویکیشن موڈ کی خصوصیت موجود ہے جس کی مدد سے آپ منتخب گروپ چیٹ کو میوٹ (خاموش) کرسکتے ہیں۔ اس سہولت سے استفادہ کےلئے اپنے واٹس ایپ میں مندرجہ ذیل سیٹنگ کریں
 واٹس ایپ کے اس گروپ انتخاب کریں جسے آپ خاموش کرنا چاہتے ہیں۔
 اپنے فون کی اسکرین کے اوپری دائیں کونے میں تین عمودی نقطوں پرکو کلک کریں
جس سے ایک ڈراپ ڈاون مینو اوپن ہوگا جس میں Mute notification کومنتخب کریں۔
 جس کے بعد اس گروپ کو کتنے وقفہ کےلئے خاموش کرنا چاہتے ہیں اس کی سہولیات دستیاب ہوں جس کی مدد سے آپ اس گروپ کوکم از کم 8 گھنٹے ، درمیانی وقت کےلئے 1 ہفتہ یا زیادہ سے زیادہ 1 سال کےلئے خاموش کرسکتے ہیں۔

غیر ضروری واٹس ایپ گروپس میں شامل ہونے سے خود کو محفوظ کیسے کریں؟

نومبر 2019 میں اپنی رازداری کی ترتیبات کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد واٹس ایپ صارفین کو چیٹ گروپس میں شامل کرنے سے روکنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس سے قبل ، واٹس ایپ کے پاس ایک آپشن موجود تھا جہاں آپ اپنے آپ کو کسی گروپ میں شامل ہونے سے روک سکتے تھے ، لیکن نئی اپ ڈیٹ کے ساتھ ، صارفین یہ منتخب کرسکتے ہیں کہ کون ان کو واٹس ایپ گروپس میں شامل کرسکتا ہے یا نہیں کرسکتا ہے۔ اس سہولت سے استفادہ کےلئے مندرجہ ذیل سیٹنگ استعمال کریں-
1.  سب سے پہلے واٹس ایپ آئیکان پر کلک کریں جس سے آپ کا واٹس ایپ ونڈواوپن ہوگا پھر سیدھی جانب تین نقطے دیکھائی دیں جن پر کلک کرنے سے ایک نئی ونڈو اوپن ہوگی ۔
2. سیٹنگ کو کلک کریں
3. اکاؤنٹ کو کلک کریں
4. یہاں پرائیوسی (privacy) کو کلک کریں
5.نیچے گروپ لکھا ہوگا اسے منتخب کریں
یہاں آپ کو 3 اختیارات دستیاب ہوں گے ان میں کون آپ کو گروپس میں شامل کرسکتا ہے کے عنوان کے تحت تین سہولیات 1۔ ہر ایک ،2۔ میرے روابط اور3۔ میرے روابط ان کے علاوہ دستیاب ہوں گی اور ان سہولیات کے استمعال کے ذریعہ آپ خود کو گروپ میں شامل ہونے کی پریشانی سے دور رکھ سکتے ہیں-

واٹس ایپ تصاویراورویڈیوز کو ازخود ڈاون لوڈ ہونے سے روکیں

آپ اپنے افراد خاندان ، دوست احباب یا پھر دفتر کے افراد کے واٹس ایپ گروپ پر صبح صبح اور رات دیر گئے روانہ کئے جانے والے پیغامات سے تنگ آچکے ہیں؟ تو واٹس ایپ کی نئی خصوصیت نہ صرف چیٹ میڈیا کو خود بخود آپ کے فون پر ڈاون لوڈ ہونے سے روک کر آپ کے فون کی میموری کو فل ہونے سے روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے بلکہ آپ کے قیمتی ڈیٹا پیک کا بھی کم استعمال کرتی ہے۔ یہاں آپ فوٹو ، GIF ، memes  یا ویڈیوزکو آٹو ڈاؤن لوڈ ہونے سے کس طرح روک سکتے ہیں اس کےلئے مندرجہ ذیل عمل دہرائیں-
1.  واٹس ایپ کھولیں اور اپنی واٹس ایپ اسکرین کے اوپری دائیں کونے میں تین عمودی نقطوں پر کریں
2. سیٹنگ پر کلک کریں
3. ڈیٹا اور اسٹوریج استعمال کی سہولت کو منتخب کریں
4. میڈیا آٹو ڈاؤن لوڈ پر جائیں
5.اپنی سہولت کے مطابق موبائل ڈیٹا ، وائی فائی اور رومنگ میں کسی بھی سہولیات کومنتخب کرسکتے ہیں لیکن جیسے کی کسی بھی سہولت کو کلک کریں گے تو یہاں فوٹو ، آڈیو ، ویڈیوز ، ڈاکومنٹس کی سہولیات پر ٹک لگا ہوگا جسے ان ٹک کرنے سے آٹو ڈاؤن لوڈ بند ہوجاتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

4 تبصرے