اشتہار

ونڈوز7 کے لئے جنوری سے مائیکرو سافٹ کی تکنیکی مدد بند ہوجائے گی




مائیکروسافٹ کے ونڈوز 10 اپ گریڈ مفت پروگرام کی میعاد ختم ہوچکی ہےجبکہ کمپنی اگلے سال جنوری میں ونڈوز 7 کے لئے بھی اپنی تکنیکی امداد ختم کرنے جارہی ہے۔ مائیکروسافٹ کمپنی توقع کررہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ صارفین ونڈوز 10 کا استعمال شروع کردیں گے۔ کچھ صارفین نے بالکل مفت میں اپ گریڈ حاصل کرنے کی سہولت سے استفادہ بھی  کرلیا ہے۔

ونڈوز لیٹس ڈاٹ کام کے مطابق یہ ونڈوز کو ایپ گریڈ کرنے کا پروگرام کس طرح کام کرتا ہے اس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں ۔ زیر استعمال ونڈوز 8 ، 8.1 یا 7 استعمال کرنے والے پی سی صارفین کو میڈیا کریشن ٹول ڈاؤن لوڈ اور اسے چلانے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد پروڈکٹ کی درج کریں۔ یہاں سے صارف بغیر کسی رقم کی ادائیگی کے ونڈوز 10 میں اپ گریڈ کرسکیں گے۔

مائیکروسافٹ کے سابق ملازم ہونے کا دعوی کرنے والے صارف کی ایک ریڈڈیٹ پوسٹ کا دعوی ہے کہ محدود مدت مفت اپ گریڈ پروگرام مکمل طور پر اشتہار بازی کا حربہ تھا۔قطعی تاریخ کے گزرجانے کے  بعد دی جانے والی ہدایت  یہ تھی کہ ونڈوز کو ایپ گریڈکرنے  کے لئے اب بھی فیس ادائیگی کا لائسنس درکار ہے ۔مائیکروسافٹ نے دو سال بعد واضح کیا کہ ونڈوز 7 اور اس سے زیادہ ونڈوز 10 مکمل طور پر استعمال  ہوں گے لیکن آج بھی 7 ہیں۔

مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 10 کو تقریبا پانچ سال قبل متعارف کروایا ہے۔ تب سے کمپنی ونڈوز 10برانڈنگ پر قائم ہے اور ہرسال دو بڑی ایپ ڈیٹس فراہم کرتی ہے۔ کمپنی نے ونڈوز 10 میں اپ گریڈ کرنے کے لئے سابق ونڈوز صارفین کے لئے  ایک محدود مدت مفت اپ گریڈ پروگرام متعارف کروایا تھا۔ کمپنی نے پیش قیاسی  کی تھی کہ ونڈوز 10 2018 تک ایک ارب آلات پر چلے گا اور ونڈوز 10 مارچ 2019 تک 800 ملین فعال آلات پر چل رہا تھا۔

 ان تفصیلات کے بعد یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ اب مائیکروسافٹ کےلئے ونڈوز7 قصۂ پارینہ بننے جارہا ہے کیونکہ جنوری آئندہ چندہفتوں میں جہاں رواں سال 2019 ختم ہوجائے گا وہیں مائیکروسافٹ ونڈوز7 کے لئے اپنی تکنیکی مدد فراہم کرنا بھی بند کردے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے