اشتہار

واٹس ایپ کالنگ میں کال ویٹنگ کی سہولت متعارف




واٹس ایپ آج ہماری سائبر ضروریات کا ایک اہم جز ہے جوکہ شخصی ضروریات کے علاوہ دفتری امور کےلئے کافی سہولیات فراہم کرتا ہے لیکن صارفین کو حالیہ دنوں میں اس کی کالنگ سہولیات میں رکاوٹوں اور حسب ضرورت بہتر کارکردگی میں اطمینان حاصل نہیں ہورہا تھا جس کے بعد واٹس ایپ نے فون کال کے دوران صارفین کو ہونی والی مشکلات اور مسائل کو کسی حد تک حل کردیا ہے کیونکہ اب واٹس ایپ کالنگ میں کال ویٹنگ کی نئی سہولت متعارف کردی گئی ہے۔
 
واٹس ایپ نے لگ بھگ چار سال قبل کالنگ فیچر (سہولت) متعارف کروایا تھا۔ تب سے ہی اس سہولت کو بہتر سے بہترین بنانے کےلئے گروپ کالنگ اور ویڈیو کالنگ کو اپ ڈیٹ کیا جاتا رہا ہے تاکہ صارفین کو بہتر سہولت فراہم ہوسکے ۔ واٹس ایپ کی وائس کالنگ میں سب سے بڑا مسئلہ کال ویٹنگ کا تھا کیونکہ جب آپ کو کوئی کال موصول ہوتااور جب صارفین پہلے سے ہی وائس کال پر موجود ہوتے ہیں تو آپ کے پاس اس کال والے صارف سے بات کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہوتا تھا اور پہلے کال ختم ہونے کے بعد آپ کو صرف ایک یاد شدہ صوتی کال کا انتباہ نظر آنے لگتا ۔ تاہم تازہ ترین تازہ ایپ ڈیٹ میں اس مسئلے کو حل کرلیا گیا ہے ۔

واٹس ایپ اب اینڈرائیڈ صارفین کے لئے کال ویٹنگ کی خصوصیت تیارکررہا ہے۔ اس کا بنیادی مطلب یہ ہے کہ اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جب کوئی پہلے سے ہی کال پر ہے اور کوئی دوسرا کوئی واٹس ایپ کال کر رہا ہے تو اب یا تو آنے والے صوتی (وائس) کال کو مسترد کردے یا موجودہ کال کو ختم کرتے ہوئے آنے والے نئے کال کو قبول کرے تو نئے صارف سے بات شروع کریں۔
 
فی الحال واٹس ایپ میں کسی دوسرے شخص کو روکنے اور آنے والے کال سے بات کرنے یا دونوں کالز کو ضم کرنے کی کوئی سہولت نہیں ہے لیکن اب واٹس ایپ کے تازہ ترین اپ ڈیٹ صارفین کے لئے زیادہ سہولت فراہم کررہا ہے ۔
واٹس ایپ کی یہ نئی سہولت اب اینڈروئیڈ کے مستقل اور بی ٹا دونوں ورژن کے لئے دستیاب ہے۔ اگر آپ کو واٹس ایپ پریہ نئی خصوصیت موصول نہیں ہورہی ہے تو ہم آپ کوگوگل پلے اسٹور کے ذریعہ واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔
 
اگرچہ یہ دونوں خصوصیات اہم ضروریات ہیں لیکن نئے اپ ڈیٹ میں ایک اور مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے کیونکہ قبل ازیں کچھ فونس میں بیٹری تیز رفتار سے خارج ہوجاتی تھی یعنی واٹس ایپ کالنگ کے دوران فونس کی بیٹری تیزی سے ختم ہونے کی صارفین نے شکایت کی تھیں۔
 
 واٹس ایپ صارفین نے ایپ کی وجہ سے اپنے اسمارٹ فونز کی بیٹری جلد ختم ہونے کی اطلاع دی تھی۔ ریڈڈیٹ ایک رپورٹ کے مطابق ، زیومی ریڈمی نوٹ 7 ای یو روم کے صارفین کو بیٹری کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ سیمسنگ گلیکسی ایس 9 ، آنر 6 ایکس اور ون پلس کے کچھ ماڈل بھی اس مسئلے سے متاثر ہوئے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے