موبائل فون اور اس میں موجود سینکڑوں ایپس نے ہماری روز مرہ زندگی کو آسان سے آسان
ترین بنادیا ہے جہاں ہم گھر بیٹھے من پسند کھانے
منگوانے سے لیکر ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کےلئے ہوائی سفر کی ٹکٹیں بک کرسکتے
ہیں ۔موبائل فون کےان ایپس نے جہاں دنیا کے کاموں کو آسان کردیاہے وہیں اس میں کئی
ایک ایسے ایپس موجود ہیں جو ہماری آخرت کو بھی آسان بنانے میں معاون ثابت ہورہے
ہیں اورانسانیت کی ہدایت کےلئے اللہ رب العزت اپنا جوکلام ہمارے پیارے نبی حضر ت
محمد ﷺ پر نازل کیا ہے وہ اب ان ایپس میں دستیاب ہے ۔
دنیا کے ہر مسلمان کا یہ ایمان ہے کہ قرآن حکیم نہ صرف مکمل
ضابطۂ حیات ہے بلکہ یہ اپنے پڑھنے اور اس پر عمل کرنے والے کو جنت میں پہنچانے تک
چین سے نہیں بیٹھتا ، اس کے باوجود ہماری مصرف ترین زندگی میں تلاوت قرآن ، تفسیر قرآن اور اس کے معارف و مسائل کا جاننا ہمارے لئے ایک
مشکل کام بن گیا ہے ۔معارف القرآن نامی
ایپ ہمارے کئی مسائل کا واحد حل ہے جس کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے ہم نہ صرف قرآن کو اس
کے درست مخرج کے ساتھ پڑھنے کے قابل ہوجائیں گے بلکہ قرآن کا معنی ، مطالب ، کے
علاوہ تفسیر قرآن کو اپنے یومیہ زندگی کا حصہ بنا سکتے ہیں ۔
معارف القرآن ایپ کا تعارف:
![]() |
معارف القرآن ایپ کا صفحہ اورل |
اس ایپ کا نام معارف القرآن ہے جس کے مترجم اور مفسر حضرت
مولانا مفتی محمد شفیع ہیں ۔اس ایپ کو عام
مسلمانوں کے موجودہ دور میں مسائل اورقرآن کریم
میں موجود ہدایت کو عام الفاظ میں
پیش کیا گیا ہے تاکہ اردو کا ایک عام قاری بھی حتی الامکان تفسیر سے
استفادہ کرسکے ۔اس تفسیر میں فنی اصلاحات ، دقیق بحث ،غیر معروف او ر مشکل الفاظ
سے گریز کیا گیا ہے ، تفسیر میں سلف صالحین کی تفسیروں پر اعتماد کیا گیا ہے چناچہ جگہ بہ جگہ صحابہ کرام و تابعین کے تفسیری اقوال اور متقدمین کی تفسری کتب سے
استفادہ کیا گیا ہے۔
یہ ایپ ہر اس مشغول فرد اور خاندان کےلئے کسی بڑی نعمت سے
کم نہیں جوکہ اپنی مصروف ترین زندگی میں قرآن کریم کی تفسیر پڑھنے ، سمجھنے اور اس
پر عمل کرنے کی کوشش کرنا چاہتاہے اور اپنی آخرت سنوارنا چاہتا ہے نیز روزآنہ اپنے
افراد خاندان کے ساتھ اس سورتوں کا مطالعہ کرنا چاہتا ہے اس کے لئے یہ ایپ ایک
انتہائی شاندار نعمت ہے ۔
معارف القرآن ایپ کا
تکنیکی تعارف :
![]() |
معارف القرآن ایپ میں سورۃ فاتحہ کے اسکرین کا منظر |
معارف القرآن ایپ کو
اینڈروئیڈفون کے صارفین گوگل پلے اسٹور سے
ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جو کہ صرف 58.63 ایم بی کا چھوٹا سا ایپ ہے ۔یہ ایپ ‘‘قرآن +ترجمہ + تفسیر ’’ کے ساتھ دستیاب ہے
یعنی جب صارف کوئی سورۃ یا آیت کو اپنے موبائل پر پڑھنا یا سننا چاہتا ہے تو وہ
صارف کو اس سورۃ یا آیت کی قرآت ، ترجمہ اور تفسیر تینوں کی سہولیات فراہم کرتا ہے
جس میں صارف چاہے توکوئی ایک سہولت جیسے صرف قرآت
یا پھر تینوں سہولیات قرآت یعنی آیات کو سننے کے علاوہ اس کے ترجمہ اور
تفسیر کو سنے کے علاوہ خود اپنے طور پر پڑھ سکتاہے ۔
اس ایپ کی سب سے بڑی خوبصورتی اور سہولیت یہ ہے کہ اس میں
صارف کو بہت سی من چاہی سیٹنگ کا اختیار دیا گیا ہے جیسے اگر صارف صرف قرآن کو سماعت کرنا چاہ رہا
تو وہ ترجمہ اور تفسیر کو سہولت کو بند کرسکتا ہے یا پھر ان تینوں سہولیات میں کسی دو سہولیات سے
استفادہ کرنا چاہتا ہے تو اسے اس کا بھی
اختیار ہے ۔
جہاں تک موبائل پر قرآن کریم کے صفحات کا ظاہر ہونا ہے اس
میں بھی افقی اور عمودی انداز کی سہولت موجود ہے ۔الفاظ کے رنگ بدلنے کی سہولت ، عربی
متن کےلئے نسخ رسم الخط میں متعدد عربک فاؤنٹس اور اردو ترجمہ اور تفسیر کےلئے
نستعلیق رسم الخط کو استعمال کیا گیا ہے اور اس کے فاؤنٹس کو بھی کم یا بڑایا جاسکتا ہے ۔علاوہ
ازیں متن کو بڑا اور چھوٹا کرنے کے لئے فاؤنٹ
سائز کو کم یا زیادہ کرنے کے ساتھ اس کے رنگ کو بھی تبدیل کرنے کی سہولیات فراہم
کی گئی ہیں ۔
اگلی قسط میں معارف القرآن ایپ کے استعمال اور اسکی تکنیکی
پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی تب تک آپ دیئے گئے لنک سے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے
ہیں ۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.atq.quranemajeedapp.org.mrq&hl=en_IN&gl=US
0 تبصرے