اس ٹسٹ میں سراج کو اپنی
صلاحتیوں کا مظاہرہ کرنے کا اس وقت موقع ملا جب ٹیم کے صف اول کے بولر محمد سمیع
زخمی ہوکر سیریز سے باہر ہوئے ہیں ۔حسن اتفاق سے محمدسمیع اس سے قبل
ہندوستان کےلئے یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں ۔سمیع نے نومبر 2013 میں
کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا پہلا ٹسٹ کھیلا تھا جس میں انہوں
نے نو وکٹس حاصل کئے تھے ۔ آف اسپنر آر اشون جو میلبورن
کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ رہے انہوں نے نومبر 2011 میں
دہلی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ٹسٹ کرئیر کا آغاز کیا تھا اور پہلے ہی ٹسٹ میں
انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کی۔
علاوہ ازیں انہوں نے اس
ٹسٹ میں 9 وکٹیں حاصل کی تھی ۔ تیسرے دن کے کھیل کے بعد سراج نے
کہا کہ انہوں نے ڈاٹ بالز اور میڈین اوورس کرنے پر توجہ دی اور کچھ بھی
مختلف کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔ انہوں نے اپنے پہلے ٹسٹ کے دوران ان کی حوصلہ افزائی
کرنے کاسہرا سینئر بولر جسپریت بمراہ کو بھی دیا۔ آس پاس کے ایک سینئر کی موجودگی
سے جونیئر کو ہمیشہ مدد ملتی ہے۔ ہر گیند کے بعد وہ (بمراہ) میرے پاس
آرہے تھے اور میری حوصلہ افزائی کررہے تھے اور مجھے ہر گیند پر اپنی
توجہ مرکوز کرنے اور پرسکون رہنے کا مشورہ دے رہے تھے ۔
1 تبصرے
بہت خوب۔ اچھی رپورٹ ہے۔ اسپورٹس جائزے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے بلاگ پر۔
جواب دیںحذف کریں