سائبر شناخت اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کےلئے ایک طاقت ور پاس ورڈ کی
ضرورت ہوتی ہے ۔سائبر دنیا کے ماہرین ایک طاقتور پاس ورڈ تیار کرنے میں ہماری
رہنمائی بھی کرتے ہیں اور ہمیں بتاتے ہیں کہ ایک طاقتور پاس ورڈ کیسے تیار کیاجاتا
ہے ۔ طاقتور پاس ورڈ کیسے تیار کیا جاسکتا ہے اس کےلئے مندرجہ ذیل اصول اپنائے
جاسکتے ہیں ۔
طویل پاس ورڈ استعمال کریں
ہیکرز آپ کے اکاؤنٹ میں داخل ہونے کی کوشش
کرنے کے لئے متعدد طریقے استعمال کرتے ہیں۔ سب سے اہم طریقہ یہ ہے کہ وہ آپ کو ذاتی
طور پر نشانہ بناتے ہیں اور پاس ورڈ کا اندازہ لگانے کے لئے آپ سے متعلق شخصی
تفصیلات کا استعمال کرتے ہیں جیسا کہ آپ کے دفتر کا نام ، موبائل نمبر، تاریخ
پیدائش، پسندیدہ شخصیت وغیرہ ۔ سب سے زیادہ جدید طریقہ یہ ہے جسے بریٹ فورس اٹیک
کہا جاتا ہے اسے استعمال کیا جائے۔ اس تکنیک میں ایک کمپیوٹر پروگرام حروف ، اعداد
، اور علامتوں کے ہر ممکن امتزاج کے ذریعے آپ کے پاس ورڈ کو توڑنے کے لئے ہرممکن حد
تک کوشش کرتا ہے۔ آپ کا پاس ورڈ جتنا طویل اور پیچیدہ ہوگا اسے قیاس کرنے میں اتنا
ہی زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ پاس ورڈ جوتین حرف طویل ہوتے ہیں وہ ظاہر ہونے میں ایک
سیکنڈ سے بھی کم وقت لیتے ہیں۔ ہرسال دنیا بھر میں استعمال ہونے والے کمزورترین پاس
ورڈ کی فہرست جاری کی جاتی ہے جس میں تین حروف پر مشتمل پاس ورڈ بھی نمایا ں ہوتے
ہیں جن میں خاص کر123 اور 786 کے علاوہ luv قابل ذکر ہیں ۔
بے ترتیب الفاظ کا استعمال
طویل پاس ورڈ اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کا بنیادی اصول ہے ۔طویل پاس ورڈ جن
میں بے ترتیب الفاظ اور فقرے شامل ہوں وہ زیادہ بہترپاس ورڈ تصور کئے جاتے ہیں۔ اگر
آپ کے پاس ورڈ کے حرف کا مجموعہ لغت میں موجود نہیں ہے اورآپ کےپاس ورڈ کے جملے
شائع شدہ ادب میں بھی موجود نہیں ہیں اور اس میں سے کوئی بھی گرائمرکے حساب سے درست
حروف نہیں ہے تو اس طرح کے پاس ورڈ کو ہیک کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ نیز ایسے حرفوں کا
استعمال نہ کریں جو کی بورڈ پر ترتیب وار ہوں جیسے نمبروں کی ترتیب یا کی بورڈ پر
موجود حروف تہجی ۔
الفاظ اور نمبرات کا اشتراک
طاقت ور پاس ورڈ بنانے کےلئے نمبرات
، الفاظ ، اور انگریزی کوتحریر کرنے کے دو طریقے شامل کریں ، یعنی اپراور لور کیس
الفاظ۔الفاظ کے ساتھ علامتیں اور اعداد ملا دیں۔ مثال کے طور پرA حرف کو@ سے تبدیل
کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کا پاس ورڈ ایک جملہ ہے تو ہر نئے لفظ کے پہلے حرف کو کیپٹل
لیٹربناسکتے ہیں ، جو آپ کے لئے یاد رکھنا آسان ہوجائے گا۔ پاس ورڈ میں شخصی
تفصیلات استعمال نہ کریں اگر آپ کے بارے میں کوئی ایسی معلومات موجود ہیں جو آسانی
سے دریافت کی جاسکتی ہے ۔ جیسے آپ کی سالگرہ ، پتہ ، شہر پیدائش ، ہائی اسکول اور
رشتہ داروں اور پالتو جانوروں کے نام ، پسندیدہ اداکار یا ادکارہ ،پسندیدہ کھلاڑی
یا سیاسی لیڈر کا نام پاس ورڈ میں ہرگز استعمال نہ کریں۔ اس سے آپ کے پاس ورڈ کا
اندازہ لگانا آسان ہوجاتا ہے۔
اگر آپ کو آن لائن اکاؤنٹ بناتے وقت حفاظتی سوالات اور
جوابات کا انتخاب کرنا پڑتا ہے تو ایسے افراد کا انتخاب کریں جو آپ کے سوشل میڈیا
اکاؤنٹس کو براؤز نہیں کرتے ہوں گے ۔ اپنا پاس ورڈ کسی کو نہ دیں اپنا پاس ورڈ کسی
اور کو مت دیں۔ اگر آپ لوگوں کے درمیان میں ہوں تو اپنے پاس ورڈ کو اپنے ڈیوائس میں
ٹائپ نہ کریں اور اپنے دفتر کے کمپیوٹر پر شصیا نوٹ پر اپنا پاس ورڈ تحریر کرتے
ہوئے اسے محفوظ نہ کریں۔ اگر آپ اپنے پاس ورڈز کی فہرست یا اس سے بھی بہتر کسی
دستاویز فائل میں اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کرنا چاہتے ہیں اس فائل کو بے ترتیب کچھ
نام دیں۔
اپنے پاس ورڈز کو پابندی سے تبدیل کرتے رہیں آپ کی معلومات جتنی حساس ہوتی
ہے آپ کو اتنی کثرت سے اپنا پاس ورڈ تبدیل کرنا چاہئے۔ ایک بار جب یہ تبدیل ہوجاتا
ہے تو پھر بہت طویل عرصہ تک اس پاس ورڈ کو دوبارہ استعمال نہ کریں۔
اپنے لئے آسان اور ہیکروں کےلئے مشکل پاس ورڈ
پاس ورڈ طویل ہونے کے ساتھ اس میں ایسے جملے استعمال
کریں جو آپ کے لئے یادرکھنا آسان اور ہیکروں کےلئے مشکل ہوجائے۔ قاریئن کی سہولت
کےلئے یہاں ایک مثال دی جارہی ہے ، جیسا کہ جس سال آپ نے 10 ویں جماعت کے امتحان میں
کامیابی حاصل کی تھی اور آپ کے پسندیدہ مضمون میں کتنے نمبر آئے تھے ان کا اشتراک
انگلش کے حروفی تہجی کے اپر اورلور کیس الفاظ کے ساتھ استعمال کریں ۔ جیسے کہ مان
لیجئے آپ نے 10 ویں جماعت کا امتحان 2015 میں کامیاب کیا تھا اور اردو آپ کا
پسندیدہ مضمون تھا جس میں آپ نے 89 نمبرات حاصل کئے تھے تو ان تمام معلومات کو ایک
مضبوط پاس ورڈ میں کچھ اس طرح استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ یہ معلومات آپ آسانی سے
بھول نہیں سکتے۔
SscExam@2015_Urdu@89 اس پاس ورڈ کا بغور جائزہ لیا جائے تو اندازہ
ہوجاتا ہے کہ اس کا پہلا لفظ S کیاپٹل ہے اس کے بعد کے حروف اسمال لیٹرس میں ہیں جس
کے بعد @ خاص حرف ہے جس کے بعد 2015 نمبرات ہیں جس کےبعد _ خاص حرف کی دوسری مثال
ہے ۔Urdu آپ کا پسندیدہ مضمون ہے جس کا پہلا حرف U بھی کیاپٹل لیٹر ہے۔@ پھرخاص حرف
میں شامل کیا جاسکتا ہے جس کے بعد 89 نمبرات ہیں۔ اس طرح یہ ایک طویل پاس ورڈ ہونے
کے علاوہ اس میں اپراور لوور کیس ، مخصوص لیٹراور نمبرات بھی شامل ہیں ۔ اس طرح کے
پاس ورڈ کو ایک مضبوط پاس ورڈ تصور کیا جاتا ہے جس کے لئے آپ اپنی زندگی کا کوئی
خاص واقعہ یا کامیابی کو استعمال کرتے ہوئے طاقتور پاس ورڈ بنا سکتے ہیں۔
پاس ورڈ کاغذ پر محفوظ کریں
آج ہم ای میل کےعلاوہ سوشل میڈیا کےلئے متعدد اکاؤنٹس استعمال کرتے
ہیں اور ہر اکاؤنٹ کےلئے ایک علیحدہ پاس ورڈ ہونا بہتر مانا جاتا ہے لہذا یہ مشکل
ہوجاتا ہے کہ ایک ہی وقت میں متعدد پاس ورڈ یاد رکھیں جائیں ۔ جو اکاؤنٹ روز آنہ
استعمال نہیں ہوتا اس کا پاس ورڈ بھول جانے کا خدشہ بھی ہوتاہے لہذا یہ بھی ضروری
ہے کہ تمام اکاؤنٹس کے پاس ورڈ کو کسی ڈائری یا نوٹ بک میں تحریر کرلیں لیکن اس نوٹ
بک یا ڈائری کوایسے مقام پر محفوظ کردیں جہاں تک آپ کے سوا کسی اور کی رسائی نہ
ہوسکے ۔
0 تبصرے