اشتہار

چند منٹوں میں مکمل کتاب کو اسکیان کرنے والا اسکینر متعارف

اس انقلابی اسکینر کی سب سے بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ یہ بہت کم جگہ لیتا ہے



کتابوں، مخطوطات،خطوط اور دیگر دستاویزات کو تیزی سے اسکین کرتے ہوئے سائبر شکل میں تبدیل کرنا اور اسے محفوظ کرنا ایک اہم ضرورت ہے لیکن یہ کام آسان بھی نہیں کیونکہ اےک ایک صفحہ اور تحریر کو اسکان کرتے ہوئے اسے محفوظ کرنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں لیکن اب سیزر شائن الٹرا اسکینر صرف منٹوں میں ایک پوری کتاب اسکین کرتے ہوئے اسے سائبر شکل میں تبدیل کرسکتا ہے۔ اسکنیرکی ایک جھلک مندرجہ ذیل لنک پر ملاحظہ کریں



اس انقلابی اسکینر کی سب سے بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ یہ بہت کم جگہ لیتا ہے اور اسے بند کرکے ایک بیگ میں رکھا جاسکتا ہے اور یہ اسکیننگ کے لیے یوایس بی کے ذریعے لیپ ٹاپ کی بیٹری استعمال کرتا ہے لہذا اسے بار بار چارج کرنے کی کوئی ضرورت نہیں رہتی۔

 پرانی تصاویر ہوں، رپورٹ کارڈ ہوں، رنگین رسائل و جرائد ہوں یا پھر کوئی بھی کتاب یہ اسکینر فوری طور پرحقیقی رنگوں کے ساتھ ان سب کو اسکین کرکے ڈیجیٹل فائلوں میں تبدیلکردیتا ہے۔سب سے خاص بات اس میں کرو فلیٹن ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو آٹو فوکس ہے اورکتاب ابھری ہونے کی صورت میں بھی کاغذ کے متن کو ہموار انداز میں اسکین کرتا ہے۔ ایک سیکنڈ فی کلک کے ذریعے آپ منٹوں میں سینکڑوں صفحات کی کتاب ڈیجیٹل فارمیٹ (سائبر شکل ) میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

اس وقت کتب خانوں اور دفاتر میں جو اسکینر استعمال ہورہے ہیں وہ بہت مہنگے اور بھاری بھرکم جسامت کے ہیں جو ہر ایک کی دسترس میں نہیں۔ جبکہ اس اختراعی اسکینر کی قیمت بھی بہت زیادہ نہیں اور ابھی کراوڈ فنڈنگ کے مرحلے میں موجود اس ایک اسکینر کی قیمت 110 امریکی ڈالر یا 7775.84 ہندوستانی روپے ہے۔

مجموعی طور پر اس میں نصب او سی آر 180 عالمی زبانوں کو پڑھ کر اسے سائبر فائل میں تبدیل کرتا ہے۔ اس کی اس شاندار رفتار سے آپ پوری لائبریری کی کتابوں ،مخطوطات اور دیگر دستاویزات کو بہت کم وقت میں اسکین کرسکتے ہیں۔ اس میں خود کار اسکیننگ، خود کار پیج کاونٹ (صفحات کی گنتی ) ، خود کار انداز میں کتاب کے بے ڈھنگ اندازکو درست کرنے جیسی اہم سہولیات بھی شامل ہیں تاہم اسے اگلے سال 2020ءکی ابتدا میں خرید سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسکینر کی صلاحیت 13 میگا پکسل ہے اور اس میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کا استعمال کیا گیا ہے جو اسے شاندار سہولیات کا حامل سائبر آلہ بناتا ہے۔ اس کی ایک شاندار سہولت یہ بھی ہے کہ اگر کوئی صارفکئی ہزار صفحات اسکین کررہا ہے اور وہ ماؤس کے بار بار کلک سے پریشان ہوتا ہے تو اس کے لئے ماؤس کی جگہ پیر کے ذریعے کلک کرنے والا پیڈل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے