اشتہار

اسمارٹ فون 44 زبانوں کا مترجم بن چکا ، اردو بھی شامل



آج کا دور سائبر دور ہے جہاں کمپیوٹر اور اسمارٹ فون کے ساتھ انٹرنیٹ کے منسلک ہوجانے سے دنیا ایک گلوبل ولیج میں بدل چکی ہے اور جب دنیا بھر کے عوام کا رابطہ دیگر افراد جوکہ دیگر ممالک میں ہیں ان سے بہت ہی آسان ہوگیا ہے لیکن گفت وشنید کےلئے زبانوں کی موجودگی ایک مسئلہ بنا رہتا ہے حالانک ٹکنالوجی کو دنیا بھر کی زبانوں سے جوڑنے کی جو کوششیں اب تک کامیاب ہوئی ہیں اس نے زبانوں کے مسائل کو کافی حد تک ختم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود اس شعبہ میں آئے دن نئی نئی ترقی ہوتی جارہی جس کی ایک اور کڑی گوگل انٹرپریٹر ہے ۔

گوگل نے مختلف ممالک میں سفر کرنے والوں اور اجنبی زبانوں سے پریشانی اٹھانے والوں کے لئے ایک زبردست ایپ پیش کردی ہے جسے ’گوگل انٹرپریٹر‘ کا نام دیا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سہولت گوگل نے اسمارٹ فونس کے لیے پیش کی ہے جو اس سے قبل اسمارٹ اسپیکر اور ڈسپلے کے لیے پیش کی گئی تھی۔حقیقت (ریئل ٹائم) میں ترجمہ کرنے والی یہ سہولت اب شروع ہوچکی ہے اور بہ یک وقت اینڈروئیڈ اور آئی او ایس فون کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ یہ خدمات گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ کام کرتی ہے۔

اس سہولت سے استفادہ کےلئے صارف کو گوگل اسسٹنٹ سے صرف اتنا کہنا ہوگا کہ ” گوگل بی مائی جرمن ٹرانسلیٹر (گوگل میرے جرمن مترجم بن جاؤ) اورگوگل انگریزی سے جرمن ترجمہ کرنے لگے گا۔ اس کےلئے انگریزی میں جملہ کہیں اور گوگل اسے جرمن زبان میں ترجمہ کرکے اسپیکر سے آواز کے ذریعے ظاہر کرے گا۔اس طرح 44 زبانوں میں ایک دوسرے کا ترجمہ کیا جاسکتا ہے جن میں عربی، چیک، ولندیزی، فرانسیسی، جرمن، یونانی، اردو (ہندی)، اطالوی، انڈونیشیائی، کوریائی، منڈارین، تھائی، ہسپانوی، یوکرینی اور دیگر زبانیں شامل ہیں۔ اس کے اسمارٹ فیچر گفتگو کو جاری رکھنے میں مدد دیتے ہیں لیکن اس کے لیے موبائل آن لائن رکھنا ضروری ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے